حیدرآباد ۔ 10 ستمبر (سیاست نیوز) کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہیکہ 19 سالہ ایس سریشا نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس کوکٹ پلی ہاؤزنگ پولیس نے بتایا کہ سریشا کی شادی 22 دن قبل نظام پیٹ علاقہ کے ساکن راجیش سے ہوئی تھی، جس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق سریشا ازدواجی زندگی سے خوش نہیں تھی اور وہ زندگی سے بیزار تھی جس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔