حیدرآباد ۔ /23 فبروری ۔ (سیاست نیوز) کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ کے علاقہ نظام پیٹ میں ریٹائرڈ ملازم کا قتل کردیا گیا ۔ پولیس کے بموجب 67 سالہ ای سبرامنیم جو سابق ملازم تھا اور وہ نظام پیٹ میں واقع منوہرم انکلیو کا ساکن تھا ۔ سبرامنیم کی مسخ شدہ نعش اس کے فلیٹ سے دستیاب ہوئی ۔ اپارٹمنٹ کے مقیم افراد نے سبرامنیم کی نعش فلیٹ میں موجود ہونے کی اطلاع دی جس پر کے پی ایچ بی پولیس کی ایک ٹیم موقعہ واردات پر پہونچ کر وہاں کا معائنہ کیا اور نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ سبرامنیم کا گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے ۔ پولیس نے قتل کا ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔