حیدرآباد 3 جون (سیاست نیوز) کوکٹ پلی کے علاقہ میں رات دیر گئے ایک مکان میں سرقہ کرلیا گیا۔ نامعلوم سارقوں نے دروازے کا قفل توڑ کر سرقہ کی واردات انجام دی اور تقریباً 5 تا 6 تولہ طلائی زیورات اور دیگر سامان کا سرقہ کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی نگر کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ کے ساکن ومشی کرشنا کے مکان میں سرقہ ہوا۔ اس کی شکایت ومشی کرشنا کے رشتہ دار شخص رگھو ناتھ نے کی اس نے بتایا کہ ومشی اپنے افراد خاندان کے ہمراہ تفریح پر گیا تھا۔ یہ شخص 26 مئی کے دن گیا تھا۔ آج صبح پتہ چلا کہ اس کے مکان میں سرقہ ہوا ہے۔ پولیس کے بی ایچ بی نے کلوز ٹیم کو بھی طلب کرتے ہوئے معائنہ کیا تھا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔