کوکٹ پلی میں جے این ٹی یو کے قریب خاتون مسافر کو لوٹ لیا گیا

حیدرآباد 29 جولائی (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ کوکٹ پلی میں ایک خاتون مسافر کو لوٹنے کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جواہرلعل نہرو ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی (جے این ٹی یو) کے قریب یہ واردات پیش آئی۔ ایک خاتون مسافر کو تین نامعلوم خواتین نے لوٹ لیا اور اس کے قبضہ سے تقریباً 7 تولے طلائی زیورات چھین لئے۔ متاثرہ خاتون نے کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی اور علاقہ کے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد حاصل کی جارہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سیتاوتی نامی خاتون جو جی این ٹی یو سے کوکٹ پلی 9th فیس آٹو میں جارہی تھی کہ اس خاتون کو روک اسے تین نامعلوم خواتین نے لوٹ لیا۔