کوکٹ پلی میں بجاج الیکٹرانکس شوروم کا آغاز

حیدرآباد ۔ 24 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : بجاج الیکٹرانکس نے حیدرآباد میں اس کے 17 ویں آوٹ لیٹ کا فورم مال کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ کالونی ( کے پی ایچ بی ) میں آغاز عمل میں لایا ۔ سینئیر ڈائرکٹر سیلس سونی الیکٹرانکس انڈیا سنیل نائر نے اداکارہ سنجنا کے ہمراہ اسٹور کا افتتاح انجام دیا ۔ بجاج الیکٹرانکس کا یہ شوروم عصری ڈیزائنڈ شوروم ہے جس میں تمام بڑے الیکٹرانکس برانڈس جیسے ایل ای ڈیز ، ایل سی ڈیز ، ریفریجیٹرس ، ڈی ایس ایل آر سی ، کیمرے ، موبائیلس ، اکسریز ، میوزیک سسٹمس ، ہوم اپلائنس اور اس سے زائد دستیاب ہیں ۔ اس موقع پر سنیل نائر نے پون بجاج ، کرن بجاج کو مبارکباد پیش کی ۔ اداکارہ سنجنا نے بھی پون بجاج سی ایم ڈی بجاج الیکٹرانکس ، کرن بجاج ایم ڈی بجاج الیکٹرانکس کو مبارکباد دی ۔ کرن بجاج نے کہا کہ یہ عوام کا بجاج پر اعتماد ہے جس کے سبب بجاج الیکٹرانکس کے دونوں شہروں میں 17 اسٹورس وجود میں آئے ۔۔