حیدرآباد /17 اپریل ( پی ٹی آئی ) پرشانت نگر کوکٹ پلی میں ایک شخص نے 30 سالہ شخص کا قتل کردیا ۔ تین رکنی خاندان پر حملہ کرنے کے بعد اس شخص نے دیگر تین کو بھی زخمی کردیا۔ انسپکٹر کوکٹ پلی اے پرشوتم نے کہا کہ ملیش عرف راجو نے جو ولبھا راؤ کی دختر نرجا سے عشق کر رہا تھا ۔ آج صبح اس کے گھر پہونچا اور لڑکی کی والدہ پر حملہ کیا ۔ ان کے ساتھ بحض کرنے کے بعد لڑکی کے بھائی کو بھی نشانہ بنایا اور شادی سے انکار پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے ایک شخص کو قتل کردیا ۔ راجو نے کئی مرتبہ نریجا سے شادی کی پیشکش کی تھی لیکن اس کے خاندان والوں نے انکار کردیا تھا ۔ لڑکی کے والد ولبھ راؤ اس حملے کے وقت مکان کے باہر تھے ۔ چیخ پکار پر وہاں پہونچے اور دیکھا کہ اس کے اہلیہ اور بچے زخمی ہیں اور عاشق کے ہاتھ میں تیز دھاری ہتھیار ہے ۔ عاشق نے ولبھ راؤ پر بھی حملے کی کوشش کی وہ بچتے ہوئے عاشق کے ہاتھ سے تیز دھاری ہتھیار چھین کر اس پر وار کردیا ۔ جس کے نتیجہ میں یہ نوجوان برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکی نریجا کی حالت تشویشناک ہے جبکہ اس کی ماں اور بھائی کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ پولیس نے قتل کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔