کوکٹ پلی میں آج ٓئی کے ای اے کے فرنیچر شوروم کا افتتاح

ایک ہی چھت تلے ہمہ قسم کے فرنیچرس کم شرح میں دستیاب
حیدرآباد ۔ 22 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : سویڈن کی کمپنی ٓئی کے ای اے نے  کے نام پر چھوٹے یا بڑے خاندان کے لیے عرصہ دراز سے سویڈن میں مضبوط ، کارکرد گھریلو اشیاء کے تیار کرنے میں اپنا ایک مقام پیدا کیاہے اور اسے ہندوستان کے شہروں میں بھی متعارف کروایا جائے گا ۔ اس کی پہلی کڑی کے طور پر حیدرآباد میں متعارف کروانے کے لیے کوکٹ پلی کے ایک مال میں ان گھریلو اشیاء کی نمائش ایک چھوٹے سے اسٹور کی شکل میں کی ہے ۔ ان تیار کردہ اشیاء کو اخباری نمائندوں سے IKEA کی ٹیم میری لینڈ اسٹارم ، ڈائرکٹر ، مسٹر کامپلے سیلس منیجر ، ہنرک آسٹرام فوڈ منیجر ، اُلف سمبرگ آرکیٹکٹ منیجر ، جان اچیلا اسٹور منیجر اور IKEA کمپنی کے ملازمین اور دیگر اسٹاف موجود تھا ۔ IKEA کمپنی کے عہدیدار جو سویڈن کے ہیں بتایا کہ ہندوستان میں گھریلو اشیاء کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے ۔ جس کی قدر بیرونی ممالک کے باشندے بھی کرتے ہیں ۔ ایک سروے کے مطابق سویڈن میں تیار کردہ اشیاء کو متعارف کروانے حیدرآباد میں بڑی سہولیات موجود ہے ۔ اس لیے کہ یہاں اور بیرون ممالک کے افراد میں خریداری کی طرف زیادہ تر دلچسپی و شوق دیکھا جاتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ IKEA ( سویڈن ) کمپنی ہندوستانیوں کو اچھی سی زندگی اور ماڈرن کلچر دینے کی خواہاں ہے کہ ہر ایک اپنے بال بچوں کے ساتھ اپنے گھر میں خوشگوار ماحول میں رہ سکے ۔ انہوں نے بتایا کہ IKEA نے اس بات کا فیصلہ کیا کہ شہر حیدرآباد کے ہائی ٹیک سٹی میں بہت جلد ہی 44 لاکھ اسکوائر فیٹ اراضی پر مشتمل ’ ہائی اسٹور ‘ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ جو چند ہی دنوں میں تیار ہو کر منظر عام پر آئے گا ۔ اس عالیشان اسٹور میں روزانہ 800 ملازمین مختلف سکٹرس میں کام کریں گے ۔ اس لیے مرد ، خواتین و لڑکوں اور لڑکیوں کو ان کے اپنے اپنے تجربات کی بنیاد پر تقرر کیا جائے گا ۔ اور مستقبل میں IKEA کے منصوبوں میں ہندوستان بھر میں 1410 اسٹورس کے قائم کرنے کا منصوبہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سویڈن کی مضبوط اور کارکرد اشیاء کو حیدرآباد ( تلنگانہ ) و آندھرا پردیش کے ساتھ ملک بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ مسٹر جیش رنجن پرنسپل سکریٹری حکومت تلنگانہ نے IKEA کے عہدیداروں عملہ کو مبارکباد دی کہ انہوں نے نئی تلنگانہ ریاست میں سویڈن کے اشیاء کو متعارف کروانے کے لیے پہل کیا ہے جس کے لیے حکومت ہر طرح سے مدد و تعاون کرے گی ۔ سویڈن کی کمپنی IKEA کے عہدیداروں نے اخباری نمائندوں کے روبرو اپنا تعارف پیش کرتے ہوئے تجربات کی روشنی میں کہا کہ حیدرآباد میں تجربے کے طور پر ہماری یہ کوشش ثمر آور نتائج برآمد کرتے ہوئے تلنگانہ کی عوام بالخصوص بچوں کے لیے کار آمد ثابت ہوگی اور کوشش کی جائے گی کہ اندرون چھ ماہ کے دوران مختلف اشیاء کا تعارف بھی پیش کیا جاتا رہے گا ۔ فی الوقت IKEA ، 49 ممالک میں 783 ملین گاہکوں اور مرد و خواتین اور بچوں نے اس کے تیار کردہ اشیاء کی نمائش دیکھی اور اس کمپنی میں دنیا بھر میں 45 ہزار ملازمین اور 50 سیبلائیٹرس مختلف ممالک میں کام کررہے ہیں ۔ اسی دوران ذرائع نے بتایا کہ عالمی سطح IKEA کے 403 شورمس قائم ہیں جب کہ ہندوستان میں 10,500 کروڑ کی سرمایہ کاری کی تجویز ہے ۔ ہندوستان میں IKEA کمپنی کے ملازمین کی تعداد 400 ہے ۔ حیدرآباد میں سال 2018 کے دوران ایک بڑے شوروم قائم کرنے کی تجویز ہے ۔ عالمی سطح کے 51 ممالک میں سویڈن کے IKEA کے شورومس قائم ہیں جب کہ ہندوستان میں IKEA کو 52 واں مقام حاصل ہورہا ہے ۔۔