کوڑنگل نارائن پیٹ لفٹ اریگیشن کی منظوری

کوڑنگل۔ 26 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی کوڑنگل و نارائن پیٹ میں قدرتی آبی وسائل نہ ہونے سے ہر دو اسمبلی حلقہ جات میں ایک عرصہ سے زمین کا بہت بڑا حصہ بنجر زمین میں تبدیل ہوچکا تھا اور عوام کو پینے کے پانی کے لئے بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ اس ضمن میں بنجر زمین کی سیرابی دور پینے کے پانی کے مسئلہ کے حل لئے ریونت ریڈی کی گزشتہ تین سال سے مسلسل تگ و دو جاری تھی۔ تفصیلات کے بموجب گزشتہ روز حلقہ اسمبلی کوڑنگل کے منڈلوں کوڑنگل، کوسگی، مدور، دولت آباد، بمراس پیٹ کے تلگو دیشم قائدین نے اخباری نمائندوں کے اجلاس میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں 23 مئی کو جی او نمبر 69 جاری ہوا ہے۔ موجودہ طور پر حکومت نے 1450.51 کروڑ روپیوں کا تخمیناً لگاتے ہوئے پہلے مرحلے میں مذکورہ راجیو بھیما لفٹ اریگیشن اسکیم کے تحت 133.86 کروڑ روپئے جاری کئے گئے ہیں۔ اس امر کو مذکورہ قائدین نے مسٹر ریونت ریڈی کا اہم کردار قرار دیا۔ ٹی ڈی پی قائدین نے جی او کاپی اخباری نمائندوں کے بتاتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوسگی، آر ٹی سی بس ڈپو کے ساتھ ساتھ ٹیکل کوڈ سیمنٹ فیکٹری اور ریلوے لائن کے کاموں کی انجام دہی کی بھی خوشخبری سنائی۔ صدر منڈل تلگو دیشم کوڑنگل مسٹر حافظ محمد یوسف نے کہا کہ 8 ٹی ایم سی پانی سربراہ کیلئے جاکر 1.05 ایک لاکھ 5 ہزار ایکر زمین کی سیرابی ہوگی اور عوام کے لئے پینے کے پانی کا مسئلہ حل ہوگا۔ کوسگی ٹی ڈی پی قائد پرتاپ ریڈی اور سابق ایم پی پی راگھوا ریڈی نے کہا کہ مسٹر ریونت ریڈی رکن اسمبلی کی حیثیت سے دوسری مرتبہ جیتنے پر کئے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں۔ پالی ٹیکنک کالج، 220 KV برقی سب اسٹیشن، شاہراہوں کی توسیع، کستوربا مدارس کے لئے نئی عمارتوں کی تعمیر، ماڈل اسکولس کا قیام وغیرہ ترقیاتی اقدامات کی انجام دہی کا اشارہ دیا۔ اس موقع پر مسرز شرنماں زیڈ پی ٹی سی کوڑنگل، بال سنگھ ناٹک مدور، پرتاپ ریڈی کوسگی، مہیپال ریڈی دولت آباد، شیوارام مدور، نندارم پرشانت کوڑنگل، نرسمہاریڈی سابق مارکیٹنگ چیرمین بمبراس پیٹ، راجیشور ریڈی بمراس پیٹ، محمد مشتاق، ایم اے نعیم اور آصف خاں (کوڑنگل) وغیرہ موجود تھے۔