کوڑنگل /31 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آئندہ ماہ 2 جون کو یوم تاسیس ریاست تلنگانہ تقاریب کے ضمن میں بڑے پیمانے پر ایک ہفتہ تک مختلف پروگرامس کے انعقاد کے لئے ضروری اقدامات رو بہ عمل لائے جا رہے ہیں۔ مذکورہ لائحہ عمل کو روبہ عمل لانے کے لئے عہدہ داروں اور عوامی قائدین کے مابین ایم پی ڈی او آفس میں نمائندہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس خصوص میں ایم پی ڈی او مسٹر نرسنگ راؤ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف محکمہ جاتی طورپر ہفتہ بھر تقاریب کا اہتمام کیا جائے۔ آئی سی ڈی ایس عملہ کے ذمہ بتکماں پروگرام، ضامن روزگار عملہ کے ذمہ سوچھ بھارت پروگرام اور آشا ورکرس کے ذمہ رنگا ولیکا پروگرام کے کامیاب انعقاد کے لئے ضروری صلاح و مشورے کئے گئے۔ علاوہ ازیں دیگر محکمہ جات کے عملہ کو بھی مذکورہ پروگرامس کے انعقاد کے لئے مقدور بھر کوشش کرنے کے لئے کہا گیا۔ اس موقع پر ایم پی پی کے دیاکر ریڈی، ڈپٹی تحصیلدار وینکٹیشورلو گپتا۔ شیوا کمار وغیرہ موجود تھے۔ نیز مدور منڈل میں یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کے کامیاب انعقاد کے لئے ضلع پریشد ہائی اسکول مدور میں صدر مدرس مسٹر مرتنجا راج، وینو گوپال نے تفہیم کی اور کہا کہ 2 جون کو مدرسہ کے احاطہ میں صبح 8 بجے قومی پرچم کشائی عمل میں لائی جائے گی، لہذا طلبہ برادری کو پابند کیا گیا کہ کثیر تعداد میں حاضر کو یقینی بنائیں۔