کوڑنگل میں ہفت روزہ بڈی باٹا پروگرام

کوڑنگل۔10جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سرکاری مدارس میں طلبہ کی تعداد میں قابل لحاظ اضافہ کیلئے پانچ سال تکمیل کرنے والے تمام بچوں کو مدارس میں داخلہ دلوانے کے ساتھ ساتھ ترک تعلیم کرنے والے طلباء و طالبات کو دوبارہ مدارس میں شریک کروانے کیلئے 8جون تا 16جون بڑے پیمانے پر بڈی باٹا پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب سنٹر پرائمری اسکول سے وابستہ اردو میڈیم اساتذہ سمٹر محمد علاء الدین ‘ یاسمین سلطانہ و آنگن واڑی ٹیچر شکنتلا پر مشتمل نمائندہ وفد کے ارکان نے کوڑنگل ٹاؤن کا احاطہ کرتے ہوئے گذشتہ دو روز سے مختلف کالونیوں محلہ شیرگلی ‘ اسلام پورہ ‘ جامع مسجد ‘ شاہ بازار ‘ وڈرگلی ‘ اندرگنج ‘ تلنگ واڑی اور پولیس لائن وغیرہ میں گھر گھر سروے کرتے ہوئے ترک تعلیم کرنے والے اور پانچ سالہ عمر کے بچوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انہے ںمدارس میں شریک کروانے کیلئے ضروری اقدامات کررہے ہیں اور اولیائے طلبہ کو راغب کیا جارہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری مدارس میں داخلہ دلوائیں ۔ اس موقع پر مولوی صوفی سید شہباز پاشاہ قادری المعروف نواز علی شاہ قادری سطاری چیرمین ایس ایم سی ‘ سی پی ایس کوڑنگل نے رضاکارانہ طور پر گھر گھر سروے پروگرام میں اساتذہ کا تعاون کیا اور اساتذہ برادری ‘ آنگن واڑی ورکرز ‘ رضاکارانہ تنظیموں اور اولیائے طلبہ سے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ تمامل وگ اس ہفت روزہ مقصدی پروگرام میں اپنی شرکت کو یقینی بناتے ہوئے ٹیم ورک انجام دیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ طلباء و طالبات کو سرکاری مدارس میں شریک کروائیں ۔ مولوی موصوف نے سرکاری اردو میڈیم مدارس میں طلباء کی تعداد میں داخلوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے تمام محبانم اردو اور اولیائے طلباء سے گذارش کیہے کہ وہ اپنے بچوں کو بنیادی تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے سرکاری اردو میڈیم مدارس میں داخلہ دلوائیں ۔