کوڑنگل میں گھر گھر پینے کے پانی کی سربراہی کیلئے ضروری اقدامات

کوڑنگل۔/9جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گزشتہ روز رکن اسمبلی کوڑنگل مسٹر نریندر ریڈی نے کوڑنگل کے نواح میں سدنم جھیل کے دامن میں واقع مشن بھگیرتا سمپ ہاوز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر موصوف نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کے دیئے گئے تیقن کے مطابق مشن بھگیرتا کے تحت دیہی مقامات پر ہر گھر کو پینے کے پانی کی سربراہی کو فال نیک اور خوشی کی بات قرار دیا۔ سری سیلم بیاک واٹر سے سربراہ کردہ پینے کا پانی حلقہ اسمبلی کوڑنگل کے تمام دیہاتوں کو سربراہی کیلئے عہدیداروں سے معلومات حاصل کیں۔ فلٹر کیا ہوا پینے کا پانی نلوں کے ذریعہ گھر گھر پہنچائے جانے پر خواتین کیلئے باعث سہولت بن گیا ہے۔ کروڑوں روپیوں کی لاگت سے آغاز کردہ مشن بھگیرتا اسکیم کے کاموں کا اختتام ہوا۔ انتہائی مسرت کی بات ہے۔ دیہی مقامات پر مشن بھگیرتا پائپ لائن کے کاموں کو مکمل کرتے ہوئے ہر گھر کو پانی کی سربراہی کے لئے ضروری ہدایات جاری کیں۔ موصوف کے ہمراہ سرکردہ پارٹی قائدین مسرز مدپا دیسمکھ ، ایم پی پی اور جی رام ریڈی وغیرہ موجود تھے۔