کوڑنگل 2 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی کوڑنگل کے تمام منڈلس کوڑنگل، کوسگی، مدور، دولت آباد اور بمرس پیٹ میں مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی شخصیتوں، سیاسی، سماجی، سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے علاوہ تمام سرکاری و خانگی مدارس کے زیراہتمام روایتی جوش و خروش کے ساتھ بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی یوم پیدائش کے موقع پر آنجہانی کے مجسمہ پر پھول مالائیں پیش کرتے ہوئے زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ نوین آدرش کانوینٹ ہائی اسکول میں پرنسپل نریش راج نے گاندھی جی کی بڑی تصویر پر پھول مالا پیش کرتے ہوئے ممتاز مجاہد آزادی عظیم قومی رہنما آنجہانی دام کرم چند گاندھی کی ملک کے لئے کی گئی گراں قدر خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا۔ نریش راج نے مزید انکشاف کیاکہ تحریک آزادی میں آنجہانی کا اہم کردار ہے۔ اس ضمن میں سوچھ بھارت پروگرام بھی منعقد ہوا۔ کمرہ جماعتوں کی صفائی کی گئی۔ اس پروگرام میں اساتذہ مدرسہ مسرز سائی کمار، ملک ارجن، برہما امبیکا، عائشہ، شہناز بیگم، طیبہ بیگم، شکنتلا، بالامنی، سرینواس، شاہانہ، وجئے لچھمی، پرتبھا، سریکھا اور شراونی وغیرہ نہ حصہ لیا۔