کوڑنگل۔/20 فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حال ہی میں منعقدہ پنچایت انتخابات کے ضمن میں بعض مقامات پر ڈپٹی سرپنچوں کا انتخاب نہیں ہوا تھا۔ لہذا گزشتہ روز کوڑنگل میں بیشتر مقامات پر انتخابات منعقد کئے گئے۔ راول پلی میں ڈپٹی سرپنچ کی حیثیت سے مانیماں، انگڑی چائور میں ساکلی ستیش، پیالہ مدی میں مہا کلہ نرسیا کو منتخب کیا گیا۔ نیز خواجہ احمد پلی سے وابستہ ڈپٹی سرپنچ کے استعفی دینے کی وجہ اس مقام پر انتخاب منعقد نہ ہونے کا ایم پی ڈی او موہن لعل نے انکشاف کیا۔ اس پروگرام میں راول پلی میں سرپنچ رمیش ریڈی، انگڑی رائچور میں گووند، پیالہ مدی میں غفور النساء بیگم کے بشمول عہدیداران پنچایت راج اے ای مسٹر روی شنکر ریڈی، بال گنگا چاری، کرشنا راؤ و دیگر نے حصہ لیا۔
کوڑنگل کے کسانوں میں
ٹریکٹروں کی تقسیم
کوڑنگل۔/20فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوڑنگل منڈل میں دو کسانوں کے مابین پرائمری اگریکلچرل مہا سہا کارا سنگم کی جانب سے ٹریکٹروں کی فراہمی عمل میں آئی۔ تفصیلات کے بموجب گزشتہ روز پی اے سی ایس آفس کے احاطہ میں منعقدہ پروگرام میں سابق رکن اسمبلی مسٹر گروناتھ ریڈی،پی اے سی ایس چیرمین بسواراج نے انگڑی رائچور کے متوطن گنگماں کو مبلغ پانچ لاکھ روپیوں پر مشتمل ٹریکٹر اور گنڈلہ گنٹہ آشیا کو مبلغ چھ لاکھ روپئے مالیتی ٹریکٹر فراہم کیا گیا ۔ اس پروگرام میں سرکردہ قائدین مسرز سرینواس، کشٹیا، رنتمان، راملو اور بلونت ریڈی وغیرہ نے حصہ لیا۔