کوڑنگل میں پیشہ وارانہ کورسیس کی تربیت کا اہتمام

کوڑنگل۔ 30 اپریل (دکن نیوز) ادارۂ سیاست اور مائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے تعاون و اشتراک سے مسلم لڑکوں، لڑکیوں اور خواتین کے لئے گرمائی تعطیلات میں پیشہ وارانہ کورسیس کی تربیت کے لئے 45 روزہ ووکیشنل گرمائی کیمپ کا اہتمام کوڑنگل ضلع محبوب نگر میں نیو رائزن اکیڈیمک سوسائٹی نزد جامع مسجد کوڑنگل (ضلع محبوب نگر) کے تعاون سے کیا گیا ہے۔ انسٹرکٹر محترمہ فہیم زینت نے بتایا کہ پیشہ وارانہ کورسیس کی افتتاحی تقریب حیدرآباد میں منعقد ہونے کے بعد باضابطہ طور پر سنٹر میں کورس کے سیکھنے کا آغاز کیا گیا ہے جس کے لئے طلباء و طالبات کو چاہئے کہ وہ ٹیلرنگ، ایمبرائیڈری اور مہندی ڈیزائننگ کے سیکھنے سے استفادہ حاصل کریں۔ مزید تفصیلات 9981637288 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔