کوڑنگل ۔ 6 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوڑنگل میں کپاس کی فصل اُگانے والے کسانوں کو مارکٹ کی عدم سہولت کی وجہ کپاس کی نکاسی کیلئے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ مسلسل محنت اور مشقت سے آٹھوں پہر نگرانی کرتے ہوئے مذکورہ فصل اُگائی گئی ۔ان دنوں پھلوں سے کپاس نکالنے کے مرحلہ میں ہے ۔ کوڑنگل منڈل میں تقریباً دس ہزار ایکڑ زمین پر کپاس کی فصل اُگائی گئی ہے مگر مارکٹ کی عدم سہولت سے کسان سخت مشکلات سے دوچار ہیں ۔ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دلال لوگ کسانوں کا استحصال کررہے ہیں ۔ حکومت کی جانب سے 4050/- روپئے امدادی قیمت مقرر کرنے کے باوجود بھی اس قیمت پر حصول کیلئے کوئی بھی آگے نہیں آرہے ہیں ۔ کسان برادری کا استدلال ہے کہ بذات خود ( دولہ پور ضلع رنگاریڈی ) تانڈور پل کو منتقل کے بعد 3500/ روپئے یا 3800/- روپئے سے زائد قیمت نہیں آرہی ہے ۔ کسان برادری کے لوگ حکومت سے پُر زور مطالبہ کررہے ہیں کہ مذکورہ حالات کے مدنظر کپاس کی امدادی قیمت پر حصول کیلئے مراکز قائم کرتے ہوئے انہیں مشکور کریں۔