کوڑنگل میں عظیم الشان جلسہ میلاد النبیؐ

کوڑنگل 24جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مسلم نوجوانان شاہ بازار کوڑنگل کے زیر اہتمام 25 جنوری ہفتہ کی شب میں 9 بجے بمقام شاہ بازار میدان نزد پوسٹ آفس خطیب عیدین و امام جامع مسجد مولانا حافظ محمد عبدالرشید کی زیر سرپرستی تیسرا عظیم الشان سالانہ جلسہ میلاد النبیؐ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ جامع مسجد میں بعد نماز ظہر مولانا موصوف کے ہاتھوں تفصیلی پروگرام پر مبنی وال پوسٹرس کی اجرائی عمل میں آئی۔ اس مقدس جلسہ کو مہمان مقررین مولوی محمد اویس رضا المعروف سہیل رضا مہتمم دارالعلوم فیض رضا معین آباد، حافظ و قاری محمد شفاعت علی کامل جامعہ نظامیہ امام و خطیب مسجد عمر بن خطاب

ؓ نارائن پیٹ کے علاوہ مقامی مقررین سرپرست جلسہ و خطیب اہل سنت مولانا محمد عبدالمنان رہبر وجودی چشتی القادری خلیفہ وجودی شاہ نواریؒ مخاطب کریں گے ۔ حافظ و قاری مولوی جلال الدین عالم جامعہ نظامیہ استاد دارالعلوم اشرفیہ کی قرات سے جلسہ کا آغاز ہوگا۔ جناب وحید اسیر نظامت انجام دیں گے ۔ مسرز وحید اسیر، غلام رحمانی، اظہر مقصود، واحد رضا اور مولوی حافظ و قاری محمد عبادلحسیب ہدیہ نعت پیش کریں گے۔ وال پوسٹرس کی اجرائی کے موقع پر مسرز قدوس بن احمد باکرامہ، ایس ایم غوثن ، محمد عامر، مقبول بادشاہ، شیخ رومان غلام عمران ، غلام رحمانی، محمد روف ، عبدالقادر منصور، محی عادل، محمد محسن، اعظم علی خاں ،شوکت علی وغیرہ موجود تھے ۔ منتظمین نے عاممۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔