کوڑنگل۔/6جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شیخ صاحب پہاڑی کوڑنگل میں بتاریخ 7تا9جون حضرت شیخ احمد بن جابر غازی انصار قادری سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت شیخ صاحب پہاڑی کی زیر نگرانی حضرت شیخ حسن بن مسعود غازی انصارؒ المعروف انوار الحق قادری ؒ کی سہ روزہ عرس تقاریب کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ 7جون بروز اتوار بعد نماز عصر چھلہ مبارک محبوب سبحانی واقع قدیم بس اسٹانڈ سے جلوس صندل برآمد ہوکر درگاہ شریف پہنچے گا۔ بعد نماز مغرب سجادہ نشین کے ہاتھوں رسم صندل مالی انجام پائے گی۔ 8جون کو جشن چراغاں کا اہتمام ہوگا۔ مولانا محمد عبدالمنان رہبر وجودی چشتی القادری خطیب مکہ مسجد، مولانا محسن پاشاہ قادری نقشبندی جنرل سکریٹری جمعیتہ المشائخ محبوب نگر، مولوی سید شہباز پاشاہ قادری شطاری خلیفہ حضرت صوفی علی پاشاہ قادری پدا پور نرمل والے صاحب، مولانا سید خواجہ معین اللہ شاہ قادری و اعجازی خلیفہ نانا حضرت چٹگوپہ، مولانا حافظ محمد عبدالرشید خطیب و امام جامع مسجد سلطان محی الدین غوثن ڈپٹی سرپنچ کوڑنگل، ممتاز صحافتی وحید اسیر، محمد عبدالحق ولی تارکش نارائن پیٹ وغیرہ مہمانان خصوصی ہوں گے۔9جون کو بعد نماز فجر محفل قل، چادرگل، فاتحہ خوانی وغیرہ کا اہتمام ہوگا۔