کوڑنگل میں عرس تقاریب کے پوسٹرس کی اجرائی

کوڑنگل یکم مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک میں سدا سیو پیٹ منڈل کے نمائندہ مقام خانقاہ ذاکر نگر پیدا پور بتواریخ 4 مئی تا 6 مئی بڑے پیمانے پر منعقد شدنی اعراس مبارک حضرات صوفی شاہ محمد ذاکر المعروف اقبال پاشاہ قادری شطاریؒ و صوفی ساجد پاشاہ قادری شطاری ؒ کے وال پوسٹرس کی رسم اجرائی عمل میں آئی ۔ اس خصوص میں جامع مسجد کوڑنگل کے صحن میں آج چار بجے شام نمائندہ اجلاس منعقد ہوا ۔ خطیب عیدین و امام جامع مسجد مولانا حافظ محمد عبدالرشید نے تفصیلی پروگرام پر مبنی وال پوسٹرس اجراء کئے ۔ اس ومقع پر مولانا شہباز پاشاہ قادری خلیفہ حضرت صوفی علی پاشاہ قادری پیدا پور نرمل والے صاحب سلطان محی الدین غوثن ‘سید عبدالواجد رضا و ایم اے قادر منصور وغیرہ موجود تھے ۔