وزراء ‘ ایم پی ‘ اور ایم ایل اے کی بہ یک وقت آمد ‘ ٹی آر ایس و کانگریس کی ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی
کوڑنگل ۔ 5 ؍ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بیشتر ترقیاتی پروگراموں میں حصہ لینے کے لئے گذشتہ روز شام میں تین ریاستی وزراء ‘ ایم پی ‘ ایم ایل سی و رکن اسمبلی کی ایک ساتھ آمد و انتخابات کی گہماگہمی کو ظاہر کر رہی تھی ۔ ایک جانب برسر اقتدار پارٹی ٹی آر ایس کے سرکردہ قائدین ریالیوں کی شکل میں امبیڈکر چوراہا پر جمع ہوگئے ۔ دوسری جانب حذب مخالف پارٹی کانگریس کے قائدین و کارکن مدمقابل اکٹھا ہوگئے ۔ ہر دو پارٹیوں کے مابین نعرہ بازی ہوتی رہی ۔ ہر وقت وزراء کے مد مقابل رکن اسمبلی کی صف آرائی سے ماحول و گرگوں دکھائی یتا ہے ۔ اس طرح گذشتہ روز شام میں حلقہ اسمبلی کوڑنگل کے مستقر کے مارکٹ یارڈ کے احاطہ میں فائر اسٹیشن کا افتتاح عمل آیا ۔ اس تقریب میں شرکت کے لئے ریاستی وزراء ہریش راؤ ‘ وزیر آبپاشی نائنی نرسمہاریڈی ‘ وزیر داخلہ مہیندریڈی ‘ وزیر ٹرانسپورٹ ‘ ریونت ریڈڈی رکن اسمبلی ‘ جیتندر ریڈی ایم پی‘ نریندر ریڈی ایم ایل سی ’ بنڈاری بھاسکر ریڈی ضلع پریشد چیرمین وغیرہ کی آمد پر ہر دو بھائیوں کے ورکرز کے مابین ایک دوسرے کے خلاف نعرہ بازی سے حالات کشیدہ ہوگئے ۔ گذشتہ روز صبح کی اولین ساعتوں سے ہی ٹی آر ایس پارٹی قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد کوسگی جلسہ میں شرکت کے لئے منتقل ہو رہی تھی ۔ جبکہ ادھر کانگریس پارٹی قائدین اور رکارکنوں کی کثیر تعداد ریونت ریڈی کی قیامگاہ پر جمع ہوگئی جس سے افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا ۔ پولیس کی بھاری جمعیت حرکت میں آتے ہوئے حالات پر قابو پالیا گیا ۔ وزارء کے دورہ کے موقع پر کانگریس پارٹی کارکنوں کا جم غفیر دیکھ کر پولیس نے نظم و ضبط کی برقراری کے لئے رکن اسمبلی ریونت ریڈی سے گفت و شنید کی ۔ ترقیاتی پروگراموں کے تحت گوڑنکل ٹاؤن میں دفعہ نمبر 144 کے نفاذ کی عمل آوری سے آگاہ کیا اور ہر دو پارٹیوں سے تعاون کی خواہش کی ۔ اس خصوص میں اے ایس پی نرسمہلو اور ڈی ایس پی سرینواس و دیگر پولیس عہدیداروں نے ریونت کی قیامگاہ پر پہنچ کر ریالی نہ نکالنے اور ترقیاتی کاموں میں حصہ لینے کی خواہش کی جس پر ریونت ریڈی نے کہاکہ ٹی آر ایس پارٹی کی جانب سے ریالی کا اہتمام نہ کیا گیا تو میری پارٹی کے قائدین و کارکن بھی ریالی نکالنے سے باز آجائیں گے ۔ کچھ دیر گفت و شنید کے بعد پولیس واپس ہوگئی ۔