کوڑنگل۔27جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میلاد کمیٹی کوڑنگل کے زیراہتمام بتاریخ 5فبروری 2016ء بعد نماز جمعہ مولانا محمد عبدالمنان رہبر خطیب مکہ مسجد کی زیرسرپرستی جامع مسجد سے جلوس پرچم حضرت پیران پیر غوث آعظم دستگیرؒ نکالا جارہا ہے ۔ مولانا سید خواجہ معین اللہ شاہ قادری واجازی خلیفہ نانا حضرت چٹگوپہ ‘ مولانا سیدغوث بابا قادری صاحب تانڈور ‘ مولانا شفیع احمد بن جابر غازی انصاری سجادہ نشین پہاڑی شیخ ‘ مولانا محسن پاشاہ قادری نقشبندی کامل الحدحث جامعہ نظامیہ ‘ مولوی سید شہباز پاشاہ قادریشطاریخلیفہ حضرت صوفی علی پاشاہ قادریپداپور نرمل ‘ جناب سلطان محی الدین غوثن ڈپٹی سرپنچ کوڑنگل وغیرہ مہمانان خصوصی ہوں گے نیز جلوس کے ہمراہ دکن کے مختلف آستانوں سے وابستہ سبز پوش فقراء مقدسہ سلسلہ رفاعیہ کی اثر آفرین جماعت ہوگی اور مرفہ نواز حضرات اپنے فن کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے جلوس کے ہمراہ ہوں گے ۔ پروگرام کے مطابق جلوس آبادی کی اہم شاہراہوں سے گزرتا ہوا رقیب مغرب چھلہ مبارک محبوب سبحانیؒ واقع قدیم بس اسٹانڈ پہنچے گا حہاں پر بعد نماز مغرب پرچم کی ایستادگی عمل میں آئے گی ۔ صدر میلاد کمیٹی جناب محمد رحمت خان قادری و دیگر عہدہ داروں و اراکین کمیٹی مسرز سید ناصر پاشاہ ‘ شیخ احمد عرف شیخو ‘ محمد عبدالقدیر اور محمد مشتاق علی وغیرہ نے شمع محمدی کے پروانوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ 6 فبروری بروز ہفتہ بعد نماز فجر بمقام جامع مسجد نیاز شریف حضرت غوث آعظم منعقد ہوگی۔ ختم قرآن ‘ فاتحہ خوانی ‘ صلوٰۃ وسلام بحضورخیرالانام کے بعد طعام عام کا اہتمام ہوگا ۔ اس ضمن میںتفصیلی پروگرام پر مبنیوال پوسٹرس کی رسم اجرائی انجام پائی ۔ مولانا حافظ محمد عبدالرشید امام و خطیب جامع مسجد کے ہاتھوں مسجد ہذا میںبعد نماز ظہر پوسٹرز کی اجرائی عمل میں آئی ۔ اس موقع پر مسرز محمد شاکر قادری ‘ وحیداسیرؔ‘ اشفاق ‘ عبدالقادر عرف عبدل وغیرہ موجود تھے۔