کوڑنگل۔ 27 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسلم نوجوانان کوڑنگل کے زیراہتمام گزشتہ شب 9 بجے بمقام جامع مسجد جلسہ میلادالنبیؐ اور نعتیہ مشاعرہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ خطیب عیدین و امام جامع مسجد حافظ و قاری مولانا محمد عبدالرشید نے صدارت کی۔ مسرز سلطان محی الدین غوثن ، قدوس بن احمد، محمود راہی، الطاف رسول، مقصود بن علی، سلطان بہاء الدین گلشن، طاہر خاں، محمد ظفر اللہ خاں وغیرہ نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی۔ حافظ محمد عبدالحسیب کی قرأت سے جلسہ کی کارروائی کا آغاز ہوا۔ جناب وحید اسیرؔ نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ پہلے دور میں مشاعرہ منعقد ہوا جس میں مسرز غلام رحمانی ، عبدالجلیل، مرتضی حسین ، خواجہ معین الدین ، واحد رضا ، اظہر بن مقصود ، محمد ابراہیم ، محمد معراج ، حافظ محمد عبدالحسیب ، وحید اسیر ، کے علاوہ مہمان نعت خواں حضرات محمد بلال معین آباد اور اشرف معین آباد وغیرہ نے کلام پیش کرکے داد تحسین حاصل کی۔ دوسرے دور میں جلسہ میلادالنبیؐ منعقد ہوا۔ مہمان مقرر مولوی محمد اویس رضا المعروف سہیل رضا مہتمم دارالعلوم فیض رضا معین آباد نے مخاطب کرتے ہوئے جشن میلادالنبیؐؐ کی محفلوں کے انعقاد کو عین سعادت قرار دیا۔ آج صبح 10 بجے مولانا حافظ محمد عبدالرشید،ایس ایم غوثن ، شیخ رومان ، محمد عامر ، محمد فیرالدین ، داسپاسابق کمپاؤنڈر ، محمدسمیر الدین ، عرفان ، محمد غوث ، منا وغیرہ مشتمل ایک نمائندہ وفد دواخانہ پہنچ کر مریضوں میں ڈبل روٹی اور پھل تقسیم کئے۔ جناب محمد رحیم کی قیادت میں مسرز اطہر بن مقصود، ریاست علی، رسول خاں، معید، فیروز، محسن، غلام عمران وغیرہ نے انتظامات کی راست نگرانی کی۔