کوڑنگل۔ 27 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی سنجریؒ کے عرس تقاریب کے موقع سالانہ چھٹی شریف کے ضمن میں عصر تا مغرب مولانا سید خواجہ معین الہ شاہ قادری و اعجازی خلیفہ نانا حضرت چٹگوپہ کی زیرنگرانی چھلہ مبارک محبوب سبحانیؒ واقع قدیم بس اسٹانڈ کے دامن میں پرچم کی ایستادگی، ختم قرآن، محفل قل، فاتحہ خوانی و چراغ چشتیہ روشن کیا گیا۔ مسرز سید صلاح الدین قادری، سید واحد رضا، وحید اسیر، محمد عبدالقادر سابق صدر میلاد کمیٹی، مولانا سید شہباز پاشاہ قادری خلیفہ حضرت صوفی علی پاشاہ قادری پیداپور نرمل والے صاحب، مولانا سید راشد علی قادری فاضل جامعہ نظامیہ نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی۔ دیگر اہم شرکاء میں مسرز رمیش بابو سابق سرپنچ، جگن بابو ڈیلر، شیخ احمد، محمد منہاج الدین، الطاف رسول، محمد سیفن، سید محمود، مرتضی حسین، محمد سمیر، ہنمنت ریڈی، اشوک کمار، محمد عبدالرحیم، محمد رفیع، شیخ خالد، سید عبدالقادر، احمد خاں اور رحمت خاں وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ کنوینر جناب سلطان محی الدین غوثن نے انتظامات کی راست نگرانی کی اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔