کوڑنگل میں انتخابی نتائج کا اعلان

کوڑنگل۔/14مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) زیڈ پی ٹی سی و ایم پی ٹی سی انتخابات میں کوڑنگل منڈل کے کامیاب ایم پی ٹی سی امیدواروں کی تفصیل اس طرح ہے۔ کوڑنگل (1) میں مدپا دیشمکھ ( کانگریس ) ۔کوڑنگل(2) میں دیاکر ریڈی ( ٹی ڈی پی)، کوڑنگل (3)میں راجندر گپتا ( ٹی ڈی پی)، انگڑی رائچور میں ویرامنی ( کانگریس ) حسن آباد (1) میں جیماں ( کانگریس)، حسن آباد (2) میں اینٹلا پدمماں ( ٹی ڈی پی) چٹلہ پلی پون کمار ( ٹی ڈی پی) ردرارم (1) نرسملو ( کانگریس )، ردرارم (2) ایلپا ( کانگریس)، نندی گاؤں خورد شاردماں ( ٹی ڈی پی) پرساپور تلسی بائی ( ٹی ڈی پی) راول پلی پریملا دیوی ( کانگریس )، ٹیکل کوڈ رینگولہ بھاسکر ( کانگریس ) کونڈا ریڈی پلی انجماں ( کانگریس ) اور اندانور میں نرسماں ( ٹی ڈی پی) کامیاب قرار پائے۔ زیڈ پی ٹی سی کی باوقار نشست پر تلگودیشم امیدوارہ شرنماں نے کامیابی حاصل کی۔

نیشکر کے کاشتکاروں کو بقایا جات کی
ادائیگی کی ہدایت
بیدر۔/14مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سال 2013-14 میں شکر فیکٹری کو سپلائی کئے جانے والے گنے کی قیمت فی ٹن 2500 روپئے مقرر کی گئی ہے۔ بیدر ضلع کے چار شکر فیکٹریوں کو چاہیئے کہ فی ٹن2500 روپئے ادا کریں۔ اس تعلق سے نوٹس جاری کی گئی ہے۔ ہمناآباد تعلقہ کے بی ایس ایس کے لمیٹیڈ ہلی کھیڑ شکر فیکٹری سے 4901.00 روپئے، بیدر تعلقہ کے بھوانی شوگر لمیٹیڈ برور سے614.00 لاکھ روپئے، بھالکی تعلقہ کے مہاتما گاندھی شکر فیکٹری سے 4288.00 لاکھ روپئے، بیدر تعلقہ کے نارنجہ شکر فیکٹری سے 5044.00 لاکھ روپئے کسانوں میں ادا کئے جانے ہیں۔ 19مئی سے قبل گنے کی تمام قیمت کسانوں کو ادا کی جائے ورنہ اس کے بعد شکرفیکٹریوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر بیدر پی سی جعفر نے بتائی۔