کوڑنگل میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر

کوڑنگل /26 مارچ ( سیاستڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی کوڑنگل کے جملہ پانچ منڈلوں کوڑنگل ، کوسگی ، مدور ،دولت آباد اور بمرس پیٹ میں ادارہ جات مقامی کی انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہونچ چکی ہیں ۔ گذشتہ روز پرچہ جات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ کو بڑے پیمانے پر امیدوار دستبردار ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب حلقہ اسمبلی کوڑنگل میں ایم پی ٹی سی کی جملہ 81 نشستوں کیلئے 530 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیاتھا۔ چانچ پڑتالکے بعد داخل کردہ جملہ پرچہ جات نامزدگی درست پائے گئیتھے ۔ بیشتر امیدواروں کو مقابلہ سے دستبرداری کیلئے پارٹی قائدین اور ورکرز کی دو دن کی تنگ و دو کے بعد 234 امیدواروں نے مقابلہ سے دستبرداری اختیار کی ۔موجودہ طور پر 81 نشستوں کیلئے 296 امیدوار انتخابی میدان میں رہ گئے ہیں ۔کانگریس اور تلگودیشم سے تمام نشستوں پر مقابلہ کیا جارہا ہے جبکہ ٹی آر ایس ، بی جے پی ، وائی ایس آر کانگریس ، سی پی آئی ، سی پی ایم اور بی ایس پی وغیرہ پارٹیاں چند نشستوں پر مقابلے میں ہیں ۔ جبکہ 23 آزاد امیدوار بھی قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ اسمبلی انتخابات کے عین قبل مذکورہ انتخابات کے انعقاد کی وجہ یہ انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل ہوگئے ہیں ۔ کوڑنگل منڈل میں 15 ایم پی ٹی سی نشستوں کیلئے 105 امیدواروں نے پرچہ جات نامزدگی داخل کئے تھے ۔ دستبرداری کے بعد 51 امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں ۔کانگریس 15 ، تلگودیشم 15، ٹی آر ایس 10 ، بی جے پی 6 ، وائی ایس آر کانگریس ایک ، سی پی آئی 3 ،آزاد ایک ، کوسگی منڈل میں 16 ایم پی ٹی سی نشستوں کیلئے 85 امیدوار پرچہ نازدگی داخل کئے تھے ۔ دستبرداری کے بعد 52 امیدوار مقابلہ میں ہیں جن میں کانگریس 16 تلگودیشم 16 ٹی آر ایس 7 بی جے پی تین وائی ایس آر کانگریس 2 آزاد امیدوار 8 مدور منڈل میں 19 ایم پی ٹی سی نشستوں کیلئے 129 پرچہ جات نامزدگی داخل کئے گئے تھے ۔ دستبرداری کے بعد 74 لوگ مقابلہ میں ہیں ۔ جن میں کانگریس 19 ، ٹی ڈی پی 19 ، ٹی آر ایس 13 بی جے پی 9 وائی ایس آر کانگریس ایک ، سی پی آئی 2 سی پی ایم 2 آزاد امیدوار 9 ۔ دولت آباد منڈل میں 15 ایم پی ٹی سی نشستوں کیلئے 101 پرچہ جات نامزدگی داخل کئے گئیتھے جن میں دستبرداری کے بعد 61 امیدوار مقابلہ کر رہے ہیں ۔ کانگریس 15 ، ٹی ڈی پی 15 ، ٹی آر ایس 12 ، بی جے پی 14 وائی ایس آر کانگریس ایک ، سی پی آئی 2 بی ایس پی ایک اور آزاد امیدوار ایک بمرس پیٹ منڈل میں 16 ایم پی ٹی سی نشستوں کیلئے 110 پرچہ جات نامزدگی داخل کئے گئیتھے ۔ دستبرداری کے بعد 58 امیدوار انتخابی میدان میں رہ گئے ہیں جن میں کانگریس 16 ٹی ڈی پی 16 ٹی آر ایس 13 بی جے پی 7 سی پی آئی 2 اور دیگر چار امیدوار مقابلہ کر رہے ہیں۔