کوڑنگل میںسڑک کے تعمیری کاموں کا افتتاح

کوڑنگل ۔ 11 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوڑنگل ٹاؤن مستقر پر بیجاپور شاہراہ سے متصل واقع کارگل کالونی میں یم پی ٹی سی مسٹر مدپا دیشمکھ ڈپٹی سرپنچ یس یم غوثن نے گزشتہ روز سی سی روڈ کے کاموں کا آغاز کیا ۔ مذکورہ کالونی میں گاجولہ بابو کے مکان کے سامنے سے 80 میٹر طویل سی سی روڈ کی تعمیر کا انکشاف کیا گیا ۔بتایا گیا کہ مبلغ دو لاکھ پچاس ہزار روپیوں کے گرام پنچایت فنڈ سے اس کام کی تکمیل ہوگی ۔ واضح رہے کہ بارش کے موسم میں شکستہ روڈ کیچڑ پانی کی وجہ جل تھل میں تبدیل ہوجاتی جس کے باعث لوگوں کی آمد و رفت مسدود ہوکر رہ جاتی تھی ۔ کام کی تکمیل پر راہروں کی دیرینہ خواہش کی تکمیل ہوگی ۔