کوڑنگل: سیلف گورنمنٹ ڈے

کوڑنگل۔25اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی کوڑنگل کے نمائندہ منڈل ممبرس پیٹ مستقر کے اردو میڈیم پرائمری اسکول میں تعلیمی سال کے آخری دن سیلف گورنمنٹ ڈے کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔ اسکول کی طالبات نے سارے اسکول کی باگ ڈور سنبھالی ۔ اونچے درجہ کی طالبات نے نچلی جماعتوں میں بحسن و خوبی درس و تدریس کا کام انجام دیا ۔ مس ثناء بیگم نے صدر مدرسہ کے فرائض انجام دیئے ۔ مختلف مصامین کے اساتذہ کی حیثیت سے آسیہ بیگم ‘ زبیدہ بیگم ‘شیرین بیگم ‘ نذیرا بیگم ‘ صبا بیگم اور غصمہ بیگم وغیرہ نے بہترین رول ادا کیا ۔ بہتر مظاہرہ کرنے والی طالبات میں گرانقدر انعامات تقسیم کئے گئے ۔ ہیڈ ماسٹر مسٹر وحیدالدین کے علاوہ معلمات فاطمہ بیگم اور وحیدہ بیگم نے مشاہدہ کیا ۔ صدر تعلیمی کمیٹی مسٹر گورے صاحب کے علاوہ قدیر اورمولا کریم نے طالبات کے بہترین مظاہرے پر صدر مدرسہ اور معلمات کومبارکباد پیش کی۔

٭٭ مرکزی وزیر مسٹر جئے پال ریڈی نے کوڑنگل کا دورہ کرتے ہوئے انتخابات کی تشہیری مہم کے ضمن میں کانگریس اور سی پی آئی کے زیراہتمام منعقدہ روڈ شو پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اپنی مخاطبت میں کہا کہ ضلع محبوب نگر کو مثالی ضلع بنانے کیلئے آبپاشی کیلئے درکار پانی کی فراہمی کیلئے پراجکٹ کی تکمیل ہی اصل مقصد ہے ۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ دس لاکھ ایکڑ زمین کی سیرابی کیلئے پانی کے ذخیرہ کیلئے تگ و دو جاری ہے ۔ اسی طرح موصوف نے تیقن دیا کہ وقارآباد تا کرشنا ریلوے لائن کا کام بہت جلد شروع ہوگا ۔ کانگریسی امیدوار حلقہ کوڑنگل مسٹر وٹھل راؤ نے بھی مخاطب کیا ۔ اس موقع پر سابق وائس چیرمین ضلع پریشد مسٹر ایم کرشنا ‘ وینکٹ راملو گوڑ ‘ سلیم ‘ مدھو سدن ریڈی ‘ مدھو سدن یادو وغیرہ موجود تھے ۔