کوڑنگل 27 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حیدرآباد ۔ بیجاپور و چنچولی محبوب نگر بین ریاستی شاہراہوں پر واقع امبیڈکر چوراہے پر مقامات کی صراحت پر مبنی بورڈ کی عدم موجودگی سے مسافرین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کوڑنگل ریاست کرناٹک کی سرحد پر واقع ہونے کرناٹک کی متعدد بس سرویس بھی اسی چوراہے سے گزرتی ہیں۔ علاوہ ازیں مختلف مقامات کو جانے آنے والی قومی وہیکل لاریوں، موٹر کاروں اور جیپ ڈرائیوروں کو چوراہے پر رُک کر لوگوں سے مطلوبہ مقام کی سمت معلوم کرنا پڑتا ہے۔ بعض اوقات موٹر گاڑیاں غلط سمت میں کچھ دور جاکر واپس چوراہے پر لوٹ جاتی ہیں۔ بس اسٹانڈ کوڑنگل سے متعدد بس سرویس ممبئی، بیجاپور، حیدرآباد، محبوب نگر، گلبرگہ، تانڈور، نارائن پیٹ، ونپرتی، سری سیلم اور منترالیم وغیرہ مقامات کے لئے روانہ ہوتی ہیں۔ مسافرین ارباب مجاز سے ملتمس ہے کہ چوبیس گھنٹے مصروف رہنے والے اس چوراہے پر چاروں سمت جلی حرفوں پر مقامات کا صراحتی بورڈ نصب کیا جائے۔