تہران۔28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) پولینڈ میں جاری ورلڈ انڈر 23 کشتی کے مقابلوں میں ایرانی ریسلر علی رضا کریمی کو ان کے کوچ نے روسی ریسلر سے جان بوجھ کر میچ ہارنے کی ہدایت دی ۔علی مقابلے میں 3-2 کی برتری کیساتھ کامیابی کی سمت گامزن تھے لیکن جب کوچ کو احساس ہوا کہ اگلے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ اسرائیلی ریسلر سے ہوگا تو انہوں نے علی کو مقابلہ میں شکست برداشت کرنے کی ہدایت دی۔ اس پر کوچ نے بار بار میچ ہارنے کی ہدایت دی اور جس کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔میچ کے بعد علی نے انسٹا گرام پر ویڈیو جاری کیا جس میں وہ گانے کے بول کہہ رہے ہیں کہ خاموشی ہی آخری چارہ ہے ،سوشل میڈیا پر کوچ کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔