کوچ و کپتان کی برطرفی سے ویسٹ انڈیز کی کارکردگی متاثر

حالات کو بہتر نہیں بنایا گیا تو ٹیم کو ہر میچ میںشکست کا خطرہ ۔ وقار یونس کا خیال

شارجہ 2 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس کا خیال ہے کہ ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ فل سمنس کو اچانک پاکستان کے خلاف سیریز سیقبل برطرف کردینے کے نتیجہ میں ویسٹ انڈیز ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے ۔ پاکستان کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم ناقص کارکردگی پر سمت گئی تھی اور اسے ٹی 20 میں 0 – 3 سے شکست ہوئی تھی ۔ اس کے علاوہ پہلے ونڈے میچ میں بھی ٹیم کو پاکستان کے خلاف 111 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ وقار یونس نے کہا کہ نہ ٹوئنٹی 20 میں بری طرح ناکامی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹیم کی کارکردگی پر نہ صرف فل سمنس کی بلکہ کپتان ڈارن سامی کی برطرف سے بھی اثر ہوا ہے ۔ وقار نے کہا کہ پوری دیانتداری سے وہ یہ کہتے ہیں کہ ویسٹ انڈیز ٹیم میں کئی خامیاں ہیں۔ وہ ایک ٹیم کی طرح نہیں ہیں اور ان کے کوچ کو سیریز سے قبل برطف کردیا گیا تھا جس کا اثر ہوا ہے ۔ اس کے علاوہ نئے کپتان کارلوس براتھ ویٹ کے ساتھ بھی ٹیم میں مسائل ہیں ۔ انہیں ڈارن سامی کی جگہ ذمہ داری دی گئی ہے ۔ یہ چیزیں ٹھیک نہیں ہوتیں اور جب آپ گھر سے دور کھیل رہے ہوں تو یہ حالات آسان بھی نہیں ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ ان سب حالات کا ٹیم کی کارکردگی پر اثر ہوا ہے اور آپ اس کا اثر ٹوئنٹی 20 میں دیکھ چکے ہیں۔ ان کا انداز ہی مختلف تھا ۔

ویسٹ انڈیز ٹوئنٹی 20 کی ورلڈ چمپئن ٹیم ہے ۔ اس نے گذشتہ سال ہندوستان میں یہ خطاب جیتا تھا ۔ تاہم اس کے بعد سے وہ اپنی کارکردگی کا اعادہ کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ اس کے بعد سے ٹیم کو مسلسل مشکل حالات کا سامنا ہے ۔ دوبئی میں ہوئے ابتدائی ٹی 20 میچ مے ویسٹ انڈیز کی ٹیم 115 رنوں پر آوٹ ہوگئی تھی اور اسے نو وکٹوں سے شکست ہوگئی تھی ۔ دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 16 رن سے شکست ہوئی تھی اور ٹیم 161 رنوں کا تعاقب نہیں کرپائی تھی ۔ آحری میچ ابوظہبی میں ہوا اور یہاں ویسٹ انڈیز کی کیم صرف 103 رن ہی بناسکی تھی ۔ پاکستان نے بآسانی آٹھ وکٹوں سے یہ میچ جیت لیا تھا ۔ وقار نے کہا کہ ان کے خیال میں ویسٹ انڈیز کی حالت ایسی ہے کہ وہ اس سیریز کا ہر میچ ہارنے کی حالت میں ہے اگر وہ موجودہ صورتحال کو قابو میں نہیں کرلیتے ۔

دھونی پر فلم کو یو پی میں ٹیکس سے استثنی
لکھنو 2 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ کپتان مہیندر سنگھ دھونی پر بنائی گئی فلم کو اتر پردیش میں ٹیکس سے استثنی دیدیا گیا ہے ۔ یہ فلم اسی ہفتے ریلیز ہوئی ہے ۔ فلم کے ہیرو سشانتسنگھ راجپوت نے چیف منسٹر اتر پردیش اکھیلیش سنگھ یادو اور ان کے افراد خاندان سے ملاقات کی تھی ۔ اس فلم میں ایم ایس دھونی کی زندگی کے کئی غیر معروف اور پوشیدہ پہلووں کو اجاگر کیا گیا ہے ۔