ترواننتاپورم ۔31اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) تین روزہ بین الاقوامی اجلاس جس میں مقامی بجٹ تیار کرنے والوں اور اختیارات غیر مرکوز کرنے والوں کی شرکت ممکن ہوگی ۔ بریکس ممالک کی جانب سے 3نومبر سے کوچی میں منعقد کیا جائے گا ۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مرکزی وزیر برائے شہری ترقی ‘ پینے کا پانی ‘ صحت و صفائی اور پنچایت راج نریندر ٹومر نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کے وزیر کے ٹی جلیل کے بموجب برازیل ‘ روس ‘ چین ‘ جنوبی افریقہ اور ہندوستان کے نمائندے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ اس کا افتتاح مرکزی وزیر برائے شہری ترقیات کریں گے ۔ یہ دوسرا اجلاس ہے جو ملک گیر سطح پر اختیارات کو غیر مرکوز کرنے سے متعلق ہے ۔ قبل ازیںہندوستان نے بریکس کی صدارت سنبھالی تھی ۔یہ اجلاس نہ صرف تبادلہ خیال میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ برسرموقع جائزہ لیا جائے گا کہ حکومت مقامی کے اداروں میں کیا کام انجام دیا جارہا ہے ۔پالیسی کا چوکھٹا تیار کیا جائے گا تاکہ حکومت مقامی میں اختیارات کو غیر مرکوز کیا جائے ۔