کوچنگ پر پابندی ‘ زیڈان نے مقدمہ جیت لیا

میڈرڈ۔22نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اسپین میں کھیلوں کی ایک عدالت نے سابق اسٹار کھلاڑی زین الدین زیڈان کی درخواست پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے رئیل میڈرڈکی محفوظ ٹیم کی کوچنگ پر عائد پابندی کو برخواست کردیا ہے ۔ زیڈان نے کوچنگ کیلئے نااہل قرار دیئے جانے اور ان پر عائد تین ماہ کی پابندی کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا اور آج اسپین کی کھیلوں کی عدالت نے زیڈان کے حق میں فیصلہ دیا ۔ اسپین کے فٹبال فیڈریشن نے زیڈان پر کوچنگ کی تین ماہ کی پابندی عائد کردی تھی اور یہ پابندی اکٹوبر کے اوآخر میں عائد کی گئی تھی ۔ فٹبال فیڈریشن نے یہ کہتے ہوئے زیڈان پر پابندی عائد کی تھی کہ ان کے پاس اسپینی کھلاڑیوں کو کوچنگ دینے کا لائسنس نہیں ہے۔