کوپا امریکہ کپ فٹبال ، پیرو نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

چلی ۔ 26 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) کوپا امریکہ فٹبال ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل میں پیرو کی ٹیم نے بولیویا کو تین ایک سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔کوارٹر فائنل میں پیرو اور بولیویا کی ٹیموں کے درمیان مقابلے میں پیرو نے میچ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 3-1 سے شکست دیتے ہوئے ایونٹ سے ناک آؤٹ کر دیا۔ میچ کی اہم بات فاتح ٹیم کے پابلو گوریرو کی شاندار ہیٹرک تھی جن کے گولز کی مدد سے پیرو کو تین ایک سے کامیابی ملی۔ اس جیت کے بعد کامیاب ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے جہاں اس کا مقابلہ میزبان ٹیم چلی سے ہوگا۔