کوپا امریکہ:برازیل کو کولمبیا کے ہاتھوں شکست

سینٹیاگو ۔18 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) کوپا امریکہ فٹبال میں کولمبیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سابق عالمی چیمپین برازیل کو ایک گول سے ہرادیا۔ریفری نے برازیلین اسٹار نیمار اور کولمبیا کے کھلاڑی بیکا کو میچ کے اختتام پر جھگڑا کرنے کی پاداش میں ریڈ کارڈ دکھا دیا،اہم میچ دیکھنے بڑی تعداد میں شائقین سینٹیاگو کے اسٹیڈیم پہنچے،کھیل کے 36ویں منٹ میںموریلا جیسن نے کولمبیا کو برتری دلا دی،پہلے ہاف کے آخری لمحات میں برازیل نے اٹیک کیا،نیمار کا ہیڈر گول کیپر نے بچالیا۔دوسرے ہاف میں بھی حملے ہوتے رہے لیکن برازیلین گول برابر کرنے میں ناکام ہو گئے۔ریفری کے اختتامی وسل بجاتے ہی فرسٹیشن میں نیمار نے گیند کو کک لگائی ،جو کولمبین کھلاڑی کو لگی اور پھر نوک جھوک شروع ہو گئی جس پرریفری نے نیمار اور بیکا کو ریڈ کارڈ دکھا دیا۔