کوٹھی میں لاوارث بیاگ سے سنسنی

حیدرآباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : کوٹھی کے مصروف ترین علاقہ میں ایک لاوارث بیاگ سے سنسنی پھیل گئی ۔ بم کی جھوٹی اطلاع پر پولیس نے سارے علاقہ کو خالی کروادیا ۔ اور فوری چوکسی اختیار کرتے ہوئے بم اسکواڈ کو طلب کرتے ہوئے تلاشی لی بعد ازاں پولیس نے بیاگ سے دستیاب اشیاء کو دیکھ کر چین کی سانس لی ۔ جس میں ٹفن کا ڈبہ اور روٹی دستیاب ہوئی ۔ یہ واقعہ کوٹھی ویمنس کالج کے روبرو بس اسٹاپ کے قریب پیش آیا ۔ جس کے سبب سارے علاقہ کی ٹرافک کو روک دیا گیا ۔ بعد ازاں پولیس نے اس اطلاع کو جھوٹی قرار دیا اور چوکسی اختیار کرلی ہے ۔۔