کوٹگیر /5 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوٹگیر منڈل کے موضع ایتونڈہ میں ایک 30 سالہ خاتون کا اسی کے گھر میں دن دہاڑے قتل کردیا گیا جبکہ وہ تنہا تھی ۔ اسکا شوہر اشوک اور خسر یادیا صبح سیوے ہی جانوروں کا چارہ لانے جنگل کی طرف گئے ہوئے تھے ۔ متوفی خاتون کرشنا وینی صبح 8 بجے اپنے بچوں پرسنا اور سندیپ کو وہ اسکول بس میں سوار کرکے گھر لوٹی تھی ۔ اشوک چارہ لیکر گھر پہونچا ۔ جہاں اس کی بیوی کی نعش خون میں لت پت پائی گئی ۔ کس نے تیز دھار والے ہتھیار سے کرشنا وینی کا گلا کاٹ دیا تھا ۔ اشوک نے 108 ایمبولنس کو طلب کیا ۔ ایمبولنس کے عملے نے کرشنا وینی کا بعد معائنہ مردہ قرار دیا ۔ ضلع ایڈیشنل ڈی سی پی سریدھر ریڈی اور بودھن سی ای کوینکٹیشورلو ورنی منڈلوں کے سب انسپکٹرس سریش سرینوسا ریڈی موقع واقعہ پر پہونچے اور کھوجی کتوں کو طلب کیا گیا ۔ کتے اس واقعہ سے کچھ دور تک بو سونگھتے ہوئے پھر واپس آگے گھر میں سامان بھکرا پڑا تھا اور خاتون کی چوڑیاں اور ایک اسٹول ٹوٹا ہوا پایا گیا ۔ شائد قاتل اور مقتول کے درمیان ہاتھ پائی ہوئی ہوگی ۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے گورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا ۔