کوٹگیر۔ 11 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوٹگیر منڈل کی منڈل پرچجا پریشد اور زیڈ پی ٹی سی کی نشست بالترتیب ایس سی جنرل اور بی سی جنرل کیلئے مختص کردی گئی اور اس طرح منڈل میں موجود 16 ایم پی ٹی سی کی نشستوں میں سے موضع سوم پور بی سی جنرل موضع رانم پلی بی سی خاتون، موضع رائے کور جنرل پوتنگل کی ایس سی جنرل، پوتنگل نشست نمبر 2 بی سی خاتون کوتاپلی بی سی خاتون کوٹگیر ایک نمبر جنرل خاتون کوٹگیر سٹ نمبر 2 بی سی خاتون کوٹگیر نشست نمبر 3، ایس سی خاتون موضع کھارے گاؤں بی سی جنرل، موضع کلور جنرل خاتون، موضع جلاپلی جنرل، موضع ہنگرگہ ایس سی خاتون، موضع ایتسونڈہ خاتون جنرل ایتنڈہ دو ایس سی خاتون، اخلاص پور جنرل۔ گزشتہ ہوئے مجالس مقامی کے انتخابات میں کوٹگیر منڈل میں MPTC کے 15 نشستیں تھیں۔ ان میں اس مرتبہ ریتونڈا میں ایک ایس سی خاتون کی نشست کا اضافہ ہوا۔