کووند نے سالِ نوکا کلینڈرجاری کیا

نئی دہلی،30دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ”بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ’ پر نئے سال کا کلینڈر جاری کیا ہے ۔مسٹر کووند نے راشٹرپتی بھون میں کل منعقد ایک تقریب میں 2018کا کلینڈر جاری کیا۔انہوں نے سوسائٹی کے صدر انل جین کی قیادت میں کئے جارہے سماجی کاموں کی ستائش کی۔اس موقع پر ڈاکٹر جین نے کہا کہ ان کی سوسائٹی خواتین کی سماجی سکیورٹی اور ان کی صحت سے منسلک موضوعات پر بھی کام کرتی ہے ۔ضرورت مند خواتین کو وقت وقت پر کپڑے اور دوائیاں مہیا کرائی جاتی ہیں

اور تشدد کے خلاف بھی ان کی مدد کی جاتی ہے ۔اس موقع پر ڈاکٹر جین کے علاوہ لوک سبھا رکن ادت رام بھی موجود تھے ۔
کانگریس کے سینئر لیڈر
بھوانی شنکر شرما کا انتقال
بیکانیر۔30دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجستھان کھادی گرام ادیوگ بورڈ کے سابق چیئرمین بھوانی شنکر شرما کا آج یہاں حرکت قلب رکنے سے انتقال ہوگیا۔وہ 75برس کے تھے ۔