نئی دہلی2جون (سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے اتوار کو تلنگانہ کے لوگوں کو ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہا ر کیا ۔ مسٹر کووند نے ٹویٹ پر مبارکبادی پیغام میں لکھا‘‘تلنگانہ کے قیام کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد ۔ تمام شہریوں کو سنہرے اور خوشحال مستقبل کے لئے نیک خواہشات’’۔مسٹر مودی نے ٹوئٹر پر کہا‘‘تلنگانہ کے یوم تاسیس پر اس نرالی ریاست کے لوگوں کو میری مبارکباد ۔ محنتی شہریوں کے لئے مشہور اس ریاست کے لوگ ہمارے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ میں تلنگانہ کی ترقی کے لئے دعا کرتا ہوں’’۔انہوں نے اس موقع پر آندھرا پردیش کے باشندوں کو بھی مبارک باد دی ہے ۔ انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا‘‘آندھرا پردیش کے بھائیوں اور بہنوں کو مبارک ہو۔ آندھرا پردیش کا سائنس سے لے کر کھیل تک، تعلیم سے لے کر صنعتی دنیا میں بہت بڑا رول ہے ۔ میری خواہش ہے کہ یہ ریاست آنے والے برسوں میں مزید خوشحال ہو’’۔ادھر وزیر داخلہ نے ٹوئٹر پر لکھا‘‘تلنگانہ کے یوم تاسیس کے موقع پر ریاستی باشندوں کو نیک خواہشات ۔میں آنے والے وقت میں ریاست کی ترقی اور خوشحالی کا متمنی ہوں‘‘۔