کونڈراؤ پیٹ میں دیسی ساختہ بندوقیں اور 47بم ضبط

پانچ افراد گرفتار، ایس پی کی پریس کانفرنس

گمبھی راؤ پیٹ۔/30مئی ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرسلہ ٹاسک فورس کے عہدیداروں نے خفیہ طور پر پختہ ذرائع سے ملی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کونڈراؤ پیٹ کے دھرمارم موضع میں دھاوا کرتے ہوئے تین دیسی ساختہ بندوقیں اور 47 عدد دیسی ساختہ بموں کو ضبط کرتے ہوئے اس کی خرید و فروخت میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ضلع ایس پی آفس سرسلہ میں ایس پی بی کے راہول ہیگڈے نے ان ملزمین کو اخباری نمائندوں کے سامنے پیش کرتے ہوئے ان کے پاس سے ضبط شدہ ان ہتھیار کی تفصیلات سے واقف کروایا اور کہا کہ جبار، پٹلہ انجا، ستاری انجیا، بھٹی بالراج، جی راجیا نامی افراد نے ان ہتھیاروں کو بھاری رقم کے عوض خرید کر منتقل کررہے تھے کہ ٹاسک فورس سرکل انسپکٹر نے فوری چھاپہ مارتے ہوئے ان ملزمین کے پاس سے ان ہتھیاروں کو ضبط کرلیا۔ اس موقع پر ایس پی ٹاسک فورس سرکل انسپکٹر بنسی لال کی ستائش کی اور کہا کہ علاقے کی عوام اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے پر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔