کونٹا کے شاندار مظاہرے جاری

سین جوز۔3 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کی ٹینس اسٹار یوہانا کونٹا کا سلیکان ویلی ٹینس چمپئن شپ میں سفر کامیابی سے جاری ہے اور انہوں نے سرینا ولیمز کے بعد ایک اور امریکی حریف کو ٹورنمنٹ سے رخصت کردیا۔ اس مرتبہ ان کی شکار سوفیا کینن رہیں جنہیں 6-1 اور 6-4 سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ بیلاروس کی وکٹوریا آزارنکا نے 19سالہ روسی اینا بلانکووا پر صرف ایک سٹ گنوا کر کامیابی حاصل کرلی۔ سیکنڈ سیڈ اسپین کی گاربین مگوروزا زخمی ہونے کے سبب ٹورنمنٹ سے دستبردار ہوگئیں۔ دریں اثنا واشنگٹن میں جاری سٹی اوپن چمپئن شپ میں ٹاپ سیڈ امریکہ کی سلوئن اسٹیفنز کو جرمنی کی اینڈریا پیٹکووچ نے سخت مقابلے کے بعد 2-6، 6-4، 6-2 سے شکست دیکر سنسنی پھیلا دی۔مردوں کے مقابلے میں سابق عالمی نمبر ایک برطانیہ کے اینڈی مرے نے ہم وطن کائل ایڈمنڈ کا چیلنج کو ختم کرکے اپنی فٹنس اور فارم کا ایک اور ثبوت پیش کیا۔ 31 سالہ مرے نے ایک سٹ گنوانے کے بعد مقابلہ اپنے نام کیا۔ ٹاپ سیڈ جرمن الیگزینڈ زیوریف نے تیونس کے مالک جزیری کو آسانی کے ساتھ 6-2، 6-1 سے مات دیدی۔