کونسل کی تین نشستوں کو پر کرنے آج ضمنی انتخابات

حیدرآباد 30 مئی ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ قانون ساز کونسل کی تین مخلوعہ نشستوںکو پر کرنے کیلئے ضمنی انتخاب کل جمعہ 31 مئی کو منعقد ہوگا ۔ رنگا ریڈی ‘ نلگنڈہ اور ورنگل کی نشستوں کیلئے ضمنی انتخاب کل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک منعقد ہونگے ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ ضمنی انتخاب کیلئے اعلامیہ 7مئی کو جاری کیا گیا تھا ۔ تین ارکان کے استعفوں کی وجہ سے یہ نشستیں خالی ہوئی ہیں۔