کونسلر شیخ محمود کا قابل ستائش فلاحی کام

دیگلور ۔ 13 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بلدی کونسلر مسٹر شیخ محمود ( چیف وہپ کانگریس ) میونسپل کونسل نے عوام الناس کیلئے ٹھنڈے پانی واٹر کولرس شہر کے تین اہم مقامات پر فریج تنصیب کرتے ہوئے انہیں عوام کے نام معنون کیا ہے ۔یہاں یہ ذکر ضروری ہوگا کہ دو سال قبل شہر کے تین نوجوان شیخ اشفاق ولد شیخ احمد قریشی ساکن کالوے گلی ‘ شیخ عمر ولد شیخ صادق ( مومن محلہ ) اورمحمد مدثر ولد عبدالقدیر ( مومن محلہ ) ساکنان دیگلور ‘ یہ تینوں اودگیر سے دیگلور سے موٹر سیکل سے واپسی کے دوران مکرم آباد سے قریب ایک تالاب میں پانی نہانے کے دوران ڈوب کر انتقال کرگئے تھے ۔ اب ان تینوں مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے ماہ صیام کی برکتیں حاصل ہوں ‘ اس لئے نوجوان بلدی کونسلر مسٹر شیخ محمود عبدالرشید نے اپنی جانب سے شہر کے تین اہم مقامات پر ٹھنڈے پانی کی قیمتی واٹر کولرس لگوائے ہیں جس سے عام شہری کو راستہ چلتے ہوئے ٹھنڈا پانی دستیاب ہورہا ہے اور عوام الناس ان سے بخؤبی استفادہ کررہے ہیں ۔ اس افتتاح کے موقع پر صدر میونسپل کونسل مسٹر موگلاجی شیرشٹوار ‘ مفتی سید مختار الدین رفاعی ‘ حیدر حسین دیشمکھ ‘ سید فائق علی اور دیگر بلدی کونسلرس کے علاوہ مرحومین کے والد شیخ احمد قریشی ( مدرس ) ‘ شیخ صادق اور عبدالقددیر صاحب ( ویلڈنگ شاپ ) اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔