کومٹ تالاب کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ ۔ریاستی وزیر ہریش راؤ نے کشتی پر بیٹھ کر شکار بھی کیا

سدی پیٹ ۔ 10 ۔ ستمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر مسٹر ٹی ہریش 8 ستمبر کو محکمہ ٹوارزم کے چیرپرسن مسٹر پی راملو کے ساتھ کومٹ تالاب میں کشتی پر بیٹھ کر تفریح کرتے ہوئے ہریش راو نے شکار کیا ۔ اس موقع پر ٹی ایس ٹی ڈی سی چیرپرسن نے عہدیداروں کے ساتھ کومٹ تالاب پر ہونے والے ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ قبل ازیں مسٹر ہریش راو اور ٹورزم چیرپرسن نے ناگولہ بنڈا ، موضع رنگدھم پلی میں راجیو راہداری پر پودے لگائے ۔ وہاں سے وہ وایولا گارڈن میں منعقدہ سرپنچوں ، یم پی ٹی سی اور ای ایچ ایچ ایل جلسہ میں شرکت کی ۔ وزیر موصوف نے جلسہ میں شرکت کرتے ہوئے حادثات کا شکار ہوئے پارٹی ورکرس کے خاندانوں میں لائف انشورنس چیک کی تقسیم عمل میں لائی ۔ بعدازاں وہ پی آر ٹی یو بھون سدی پیٹ میں منعقدہ بسٹ ٹیچرس ایوارڈ کے جلسہ میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے بسٹ ٹیچر کے خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا ۔ وزیر موصوف میونسپل آفس میں جائزہ اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے انفرادی بیت الخلا کی تعمیرات اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے محکمہ ٹورزم کی جانب سے 2 کروڑ سے بڑھاکر 4 کروڑ کا فنڈ منظور کرنے پر وہ محکمہ ٹورزم چیرپرسن سے اظہار تشکر کیا ۔ ریاستی وزیر نے بتایا کہ سابق میں کومٹ تالاب پر تعمیر شدہ کمیونٹی ہال کو رسٹورنٹ کرایہ پر دینا کا چیرپرسن نے مشورہ دیا ۔ ٹورزم چیرپرسن مسٹر پی راملو نے کہا کہ اگر انسان عزم مصمم کر لے تو کھٹن سے کھٹن کام کامیابی کے ساتھ انجام دے سکتا ہے اس کی مثال کومٹ تالاب پر جو کام ہوئے ہیں آپ کے سامنے ہیں ۔