کومٹور تالاب کو ترقی دینے کا منصوبہ

میدک۔8اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ میدک منڈل میں واقع کومٹور تالاب کو ترقی دیتے ہوئے لفٹ اریگیشن کا مرکز بنایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم پر عمل آوری کے ذریعہ 1400 ایکڑ اراضی کو جو بنجر اراضی میں تبدیل ہوگئی ہے قابل کاشت بنایا جائے گا ۔ پدما دیویندر ریڈی کے ہمراہ ریاستی وزیر اکسائز اینڈ پروہبیشن مسٹر پدما راؤ ‘ضلع پریشد چیرمین رامامتی سریدھر بھی موجود تھے ۔ محترمہ پدما دیویندر ریڈی اور ریاستی وزیر پدما راؤ نے میدک کے راج پلی پر ضلع پریشد اسکول میں ایڈیشنل کلاس رومس کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر کومٹور تالاب کو ترقی دینے سے متعلق منصوبہ سے واقف کروایا ۔ مذکورہ قائدین نے قبل ازیں میدک کے بیاتول پر نصب کردہ بابائے قوم ڈاکٹر امبیڈکر مجسمہ کی نقاب کشائی بھی کی اور منڈل میدک کے فرید پور پر اسکولی عمارت کی توسیع کیلئے بھی سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر صدرنشین بلدیہ میدک مسٹر ملکارجن گوڑ ‘ وائس چیرمین مسٹرراگی اشوک ‘ ضلع پریشد ممبر لاوانیا سرینواس ریڈی ‘ صدرنشین میدک منڈل پریشد شریمتی لکشمی ‘ نائب صدر نشین شریمتی للیتا ‘ ریاستی سکریٹری ٹی آر ایس ایم دیویندر ریڈی ایڈوکیٹ ‘ ٹی آر ایس قائدین مرلیدھر یادو ‘ ایم گنگا دھر ‘ لنگا ریڈی ‘ ایم رمیش گوڑ ‘ مرزا سلیم بیگ پٹیل ‘ بلدی کونسلر چندرا کلا‘ ایم لکشمی جلہ گائتری‘ مایاملیشم بھی موجود تھے ۔