حیدرآباد۔11مئی( سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل انڈین پریمئر لیگ کے جاریہ ٹورنمنٹ میں کنگس الیون پنجاب کو کولکتہ نائیٹ رائیڈرس نے 9وکٹس سے شکست دیتے ہوئے شاندار فتح درج کروائی۔ پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20اوورس میں 8وکٹس کے نقصان سے 149رنز اسکور کئے اور کولکتہ کو 150 کا ٹارگٹ دیا جس کو کولکتہ نے دو اوورس قبل صرف 18اوورس میں ایک وکٹ کے نقصان پر 150رنز اسکور کئے ۔ بارہ بتی اسٹیڈیم کٹک ( اڈیشہ) میں کھیلے گئے آئی پی ایل 7کے اس 34ویں میچ میں جو ڈے نائیٹ تھا ۔ کے کے آر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پنجاب کنگس الیون کے اوپنر وریندر سہواگ نے اچھی شروعات کی اور 50گیندوں میں 72رنز اسکور کئے جس میں 11چوکے اور ایک چھکا شامل ہے ۔
اس کے بعد دوسرے کھلاڑیوں کو کوئی شاندار مظاہرہ نہیں کیا۔ مندیپ سنگھ صفر پر آؤٹ ہوئے‘ ان کا وکٹ مورکل نے لیا ‘ وی پی ساہا نے 15‘ میکس ویل جو اچھے فام میں ہے آج 14رن ہی بناپائے انکا وکٹ چاؤلہ نے لیا ۔ ڈی اے ملر 13رن ‘ جارج بیلی 12رن ‘ آر دھون 4رن‘ایم جانسن 14رن رن بنائے ‘ اے آر پٹیل ایک رن پر رن آؤٹ ہوئے ۔ کولکتہ کے چاؤلہ 4اوورس میں صرف 19رنز دے کر 3وکٹس حاصل کئے ۔ کے کے آر نے 20اوورس کے 150کے نشانہ کو صرف ایک صرف اتھپا کا وکٹ کھوکر اس میچ کو 9وکٹ سے جیت لیا۔ کپتان گوتم گمبھیر نے45گیندوں میں 63شاندار ناٹ آوٹ رن بنائے جس میں 7چوکے شامل ہیں اور ان کے اس مظاہرہ پر انہیں مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا ۔ پنجاب کے چھ بولرس نے آج کولکتہ کے بیٹسمینوں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جو ناکام ثابت ہوئی ۔