کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کی 7 وکٹس سے کامیابی

کولکتہ 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )آئی پی ایل سیزن 8 کے میچ میں رابن اُتھپا ( 80 ناٹ آوٹ) اور اینڈرے رسل (59 ناٹ آوٹ) کے ساتھ ساتھ براڈ ہوگ (4/29) کی بدولت کولکتہ نائیٹ رائیڈرس پھر ایک بار کامیابی کی راہ پر واپس آچکی ہے اور اُس نے چینائی سوپر کنگس کو 7 وکٹس سے ہرا دیا۔ چینائی نے میکلم 32 اور براوو 30 کی بدولت 20 اوورس میں 165/9 رنز بنائے ۔ جواب میں کولکتہ نے تین وکٹس کے نقصان سے 19.5 اوورس میں 169 رنز بناکر یہ میچ جیت لیا۔اس کامیابی کے ساتھ کولکتہ کو 8 پوائنٹس مل چکے ہیں اور اس نے بنگلور کو 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے مقام پر پہنچادیا جبکہ چینائی سوپر کنگس 12پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔