کولکتہ میں آج امیت شاہ کی ریلی کے انعقاد کی اجازت

کولکتہ 29 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے صدر امیت شاہ کی کل کولکتہ میں ریلی منعقد ہوگی ۔ اس ریلی کو کولکتہ میونسپل کارپوریشن اور فائر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے منظوری دیدی گئی ہے ۔ شہر کے مئیر دیباشیش کمار نے کہا کہ کولکتہ میونسپل کارپوریشن نے بی جے پی کے صدر امیت شاہ کی کل منعقد ہونے والی ریلی کی منظوری دیدی ہے ۔ بی جے پی کے ریاستی سکریٹری آلوک گوہا نے کہا کہ ہمیں کولکتہ میونسپل کارپوریشن اور محکمہ فائر کی جانب سے ریلی کے انعقاد پر این او سی مل گئے ہیں۔ بی جے پی کے ریاستی ترجمان رتیش تیواری نے اس اجازت کو پارٹی کی اخلاقی کامیابی قرار دیا ۔