کولکتہ مجلس بلدیہ انتخابات : بی جے پی امیدواروں میں 58 خواتین اور 18 اقلیتی طبقے کی خواتین شامل

کولکتہ۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج 147 امیدواروں کا اعلان کیا جن میں 58 خواتین بھی شامل ہیں۔ 18 خواتین کا تعلق مذہبی اقلیتوں سے ہے۔ یہ انتخابات 144 رکنی کولکتہ مجلس بلدیہ کے لئے منعقد کئے جارہے ہیں۔ بی جے پی کے ریاستی صدر راہول سنہا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی 58 خاتون امیدواروں بشمول 17 مسلم خواتین اور ایک عیسائی خاتون کو انتخابی مقابلہ میں اُتار رہی ہے۔ فہرست میں امیدواروں کے نام بھی شامل ہیں جو قبل ازیں ترنمول کانگریس اور سی پی آئی (ایم) کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔ مثال کے طور پر سابق ترنمول کانگریس قائد ببولو کریم وارڈ 75 ، جانکی سنگھ گزشتہ انتخابات میں سی پی آئی ایم کی امیدوار تھیںوارڈ 21 سے ، سابق ترنمول کانگریس کونسلر مہالا نوبش وارڈ 93 سے امیدوار ہیں۔ صدر ریاستی بی جے پی نے کہا کہ سابق ریاستی ترنمول کانگریس کی معتمد مانسکروارڈ نمبر 8 سے اور ششی اگنی ہوتری جو فارورڈ بلاک سے وابستہ تھیں ، وارڈ 85 سے امیدوار ہیں۔