کولکتہ فائنل میں داخل

کولکتہ۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اومیش یادو اور مرنی مرکل کی شاندار بولنگ کی بدولت کولکتہ نائیٹ رائیڈرس نے آئی پی ایل کے پہلے کوالیفائر مقابلے میں پنجاب کو 28 رنز سے شکست دیتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ رابن اتھپا (42) کی ایک اور شاندار اننگز کی بدولت کے کے آر نے 163/8 رنز اسکور کئے ۔ بعدازاں پنجاب کو 135/8 تک محدود رکھا۔ اومیش یادو نے 4 اوورس میں 13 رنز دے کر 3 وکٹس لئے ، جبکہ مرکل نے4 اوورس میں 23 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پنجاب کیلئے سب سے زیادہ رنز وردھمان ساہا (35) نے بنایا ۔ سہواگ (2) ، میکس ویل (6) ، ڈیوڈ ملر (8) کے ناکام ہونے کے بعد جارج بیلی نے 26 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو شکست سے محفوظ نہ رکھ سکے۔