کولکتہ ۔ 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں فٹبال لیگ انڈین سوپر لیگ کا خطابی مقابلہ کل ممبئی میں ایٹلیٹیکو ڈی کولکتہ اور کیرالا بلاسٹر کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فائنل سے قبل میزبان کولکتہ کیلئے بری خبر ہے کہ اس کے اصل اسٹرائیکر فکروٹفیرا فائنل میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ کولکتہ ٹیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہیکہ فکرو کل کھیلے جانے والے انتہائی اہم مقابلہ میں ٹیم کیلئے دستیاب نہیں حالانکہ وہ اپنے زخم سے تیزی کے ساتھ صحتیاب ہورہے ہیں۔ دریں اثناء ٹیم نے انہیں ایک خوبصورت بچی کے والد بن جانے پر بھی مبارکباد دی ہے۔ ٹیم کے مشترکہ اونر اتسو پارکھ نے کہا کہ وہ ٹیم کی جانب سے فکرو کو والد بننے پر خصوصی مبارکباد دیتے ہیں۔